قرآن حکیم کل انسانیت کی کتاب
قرآن مجید کے بر حق ہونے کے یہ معنی ہیں کہ وہ ایسی تعلیم دیتا ہے، جو سب انسانوں کے فطری رجحانات کی آئینہ دار اور ساری نوعِ انسانی کے فائدے کے لیے ہے۔ لیکن اگر قرآن کو ایک فرقے یا گروہ کی کتاب بنادیا جائے تو پھر یہ ثابت کرنا کہ وہ ازلی اور ابدی ہے اور اس کی تعلیمات سب کے لیے ہیں اور ہر زمانے کے لیے ہیں، بڑا مشکل ہے۔
قرآن کی عالم گیریت محض اس بنا پر ہے کہ وہ کُل انسانیت کی کتاب ہے، اور اس کی تعلیم ہر زمانے اور ہر قوم کے لیے ہدایت رکھتی ہے۔
