انسانی تاریخ کے مطالعے کی اہمیت – حضرت مولانا عبیداللہ سندھیؒ | Ubaidullah Sindhi Library

حضرت مولانا عبیداللہ سندھیؒ کے مطابق، انسانی تاریخ سے اصولِ ترقی سمجھ کر قرآن کے عالمگیر اصول کو پہچاننا ضروری ہے۔
انسانی تاریخ کے مطالعے کی اہمیت
میرا یہ عقیدہ ہے کہ انسانیت کی ترقی کے لیے ہر دور میں اچھے لوگ آئے۔ انہوں نے انسانوں کی ہدایت کے لیے تعلیماتِ الٰہی کی تبلیغ کی اور قافلۂ انسانیت کو منزل بہ منزل آگے بڑھایا۔

قرآن کے عالِم کو چاہیے کہ وہ انسانی تاریخ کے مطالعے سے اصولِ ترقی پہچانے، پھر قرآن میں غور کرے۔ یہی عالَم گیر اصول قرآن پیش کرتا ہے۔
یہی چیز ہے جو ازل سے ابد تک قائم رہے گی، اور اس کے ماننے میں تمام انسانوں کا بھلا ہے۔
— حضرت مولانا عبیداللہ سندھیؒ
حوالہ: کتاب "شعور و آگہی"، مقالہ نمبر 02

Post a Comment