مجموعہ خطبات حضرت مولانا عبید اللہ سندھی - پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ

مولانا عبید اللہ سندھی کے تاریخی خطبات اور جمنا نربدا سندھ ساگر پارٹی کا اساسی پروگرام۔ مفت پی ڈی ایف مطالعہ کریں۔

مجموعہ خطبات حضرت مولانا عبید اللہ سندھی

مصنف: مولانا عبید اللہ سندھیؒ
ناشر: کراچی مرکز (جمنا نربدا سندھ ساگر پارٹی)
کل صفحات: 32
تاریخِ خطبہ: 3 جون 1939ء

شامل خطبات کی فہرست:

  • خطبہ صدارت 3 جون 1939ء - اجلاس علمائے صوبہ بنگال، کلکتہ
  • قومی اجتماع ہند؛ نیشنل ہے یا انٹرنیشنل؟
  • جمنا، نربدا، سندھ ساگر پارٹی کا اساسی پروگرام

کتاب کا تعارف و پس منظر:

یہ قدیم مجموعہ حضرت مولانا عبید اللہ سندھیؒ کے ان ابتدائی خطبات پر مشتمل ہے جو انہوں نے جلا وطنی کے طویل خاتمے کے بعد ہندوستان تشریف لانے پر ارشاد فرمائے۔

محترم امجد سلیم علوی صاحب (فرزند مولانا غلام رسول مہرؒ) اس رسالے کے بارے میں لکھتے ہیں: "مولانا سندھیؒ نے یہ خطبہ اپنے دستخطوں کے ساتھ میرے والدِ ماجد کو بھیجا تھا۔ اس کے چوتھے یا پانچویں صفحے پر مولاناؒ نے ان کوششوں کا اعتراف بھی کیا ہے جو میرے والد نے ان کی واپسی کے سلسلے میں کیں۔ یہ بھی ان کے بڑے پن کی نشانی ہے۔ مولاناؒ میرے والد پر بہت شفقت فرماتے تھے۔"

اس رسالے میں مولاناؒ کی سیاسی بصیرت اور ان کی پارٹی کے اساسی پروگرام کو نہایت جامع انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ یہ تاریخی دستاویز اب تحقیق کرنے والوں اور مولانا کے عقیدت مندوں کے لیے آن لائن دستیاب ہے۔

آن لائن مطالعہ (فل پیج):

Post a Comment